ویسٹ مڈلینڈز(بیورو+ایجنسیاں)برطانیہ میں نیو ایئر کی تقریبات کے دوران ایک گاڑی کی ٹکر سے 14 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی۔مقامی میڈیا کے مطابق سال نو کے موقع پر ایک نوعمر لڑکی کار کی زد میں آکر ہلاک ہو گئی ہے۔
14 سالہ لڑکی کو گزشتہ شام راؤلی ریگس ریلوے اسٹیشن سینڈ ویل کے قریب ایک سرمئی رنگ کی مرسڈیز کار نے ٹکر مار ی جس کا ڈرائیور مبینہ طور پر نشے میں تھا۔
طبی عملے نے فوری طور پر لڑکی کو اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق نشے میں دھت ہوکر گاڑی چلانے والے 39 سالہ شخص کو جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔