مجھے پاوری ٹرینڈ پسند نہیں۔۔۔۔ ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اْبھرتی اداکارہ کھل کر بول پڑیں

کراچی (این این آئی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نئی اْبھرتی ہوئی اداکارہ کومل عزیز خان کہتی ہیں کہ اْنہیں پاوری ٹرینڈ پسند نہیں۔گزشتہ روز کومل عزیز خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔سوال و جواب کے اس سیشن میں کومل عزیز خان نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالات کےجواب دیے۔اسی دوران ایک صارف نے اداکارہ سے پوچھا کہ کیا آپ کو نیا ٹرینڈ ‘پاوری ہورہی ہے’ پسند ہے؟صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کومل عزیز خان نے کہا کہ ‘مجھے ذاتی طور پر پاوری ٹرینڈ پسند نہیں۔کومل عزیز خان نے

کہا کہ ‘میں نے دیکھا ہے پاوری ٹرینڈ کی وجہ سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ آرہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں