سڈنی: (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں 2022 کا شاندار استقبال کیا گیا، لوگوں نے ہلہ گلہ کرتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ نیوائیر نائٹ پر دبئی، سڈنی، ایتھز، آکلینڈ، بنکاک، بیجنگ، ہانگ کانگ میں آتش بازی اور لائٹ شو کے شاندار مظاہرے کیے گئے۔
نئے سال کے آغاز پر دبئی میں برج الخلیفہ پر لیزر شو اورآتش بازی کے خوبصورت اور دلفریب نظارے دیکھے گئے، لیزر شو نے دنیا کی بلند ترین عمارت کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
روس کے ریڈ اسکوائر پر آتش بازی سے سال 2022 کا استقبال کیا گیا۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سال نو پر برطانیہ کے تاریخی بگ بین گھنٹے نے بھی نئے سال کی نوید سنائی۔
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکائی ٹاور پر لائٹ شو اور آتش بازی کی گئی۔ آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر آتش بازی کے دلکش مناظر، ساحل جادوئی دنیا کا منظر پیش کرنے لگا۔
بیجنگ کے اولمپک ٹاور پر لائٹ شو ہوا، ہانگ کانگ میں آتش بازی کی گئی۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ایکو فرینڈلی فائرورکس، تائی وان کا دارالحکومت تائی پے بھی نئےسال پرجگمگا اٹھا۔
شمالی کوریا میں نئے سال کو سرکاری سرپرستی میں خوش آمدید کہا گیا۔ دریائے تائیڈونگ کے کنارے شاندار آتش بازی سے آسمان رنگوں سے بھرگیا۔ برازیل میں نئے سال کی آمد کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ لوگوں نے ہلہ گلہ کرتے ہوئے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ آسمان رنگ و نور کی برسات سے جگمگا اٹھا۔