عمر ظہور فراڈ کیس ، سابق ڈی جی بشیر میمن کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

بشیر میمن کو یورپ میں فراڈ کرنے والے عمر ظہور نامی شخص کے بارے میں سوال جواب کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے سابق ڈی جی بشیر میمن کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔

ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ بشیر میمن کو یورپ میں فراڈ کرنے والے عمر ظہور نامی شخص کے بارے میں سوال جواب کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی ک مطابق ذرائع نے بتایا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کراچی سے ویڈیو پر ایف آئی اے کو بیان دیں گے۔واضح رہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے 2019ء میں سروس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں