لاہور: (کرائم ڈیسک) پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں میں ماں نے تین کم سن بیٹیوں کو قتل کر کے خود کو بھی زخمی کرلیا۔ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پنڈ دادن خان کے نواحی گاؤں ہرن پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بیوی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد تین بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ ملزم نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی زخمی کرلیا۔ پولیس نے زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔