آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

آصف زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیکل بورڈ سے اپنا چیک اپ کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری 3 مارچ کو بطور رکن قومی اسمبلی سابق اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، جہاں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے امیدوار اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے عبدالحفیظ شیخ سے ہے۔

سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی دارلحکومت اسلام آباد کا سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے، جہاں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے لیے اپوزیشن مکمل طور پر متحد ہے۔

وہیں دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن سے قبل اپنے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے۔

آصف زرداری سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد کراچی کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں