فائنل میں سری لنکا کو شکست، انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ بھارت نے جیت لیا

دبئی: (سپورٹس ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بھارت نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 9 وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 اوورز میں 9 وکٹ پر 106 رنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے سری لنکا کی اننگز 48 اوورز تک محدود کر دی گئی تھی۔

جوابی اننگز میں بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 32 اوورز میں 102 رنز کا ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر اکیس اعشاریہ تین اوورز میں حاصل کرلیا۔ بھارتی اوپنر کرش راگھوونشی 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت نے مسلسل آٹھویں دفعہ انڈر نائنٹین ایشیا کپ نام کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں