نیک نیتی سے کام کرتا ہوں ،دعائوں پر بھی ایمان کی حد تک یقین ہے ‘ افتخار ٹھاکر

کوشش ہوتی ہے مزاحیہ چٹکلوں کیساتھ اپنی جسمانی حرکات سے بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کروں

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور کامیڈین اداکار افتخا رٹھاکر نے کہا ہے کہ خدا کی ذات کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتی اور اسے اس کا صلہ کسی نہ کسی صورت میں ضرور ملتا ہے ،نیک نیتی سے کام کرتا ہوں اور میرا دعائوں پر بھی ایمان کی حد تک یقین ہے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دنیا میں یہ کبھی نہیں ہوا اورنہ ہو سکتا ہے کہ جس نے سچی لگن کے ساتھ محنت کی ہو اور اس کو خدا کی ذات نے صلہ نہ دیا ہو۔

اس کی زندہ مثال میری اپنی ذات ہے اور پھر شوبز سمیت دیگر شعبوں میں اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرستاروں کی محبت ہے کہ وہ فلم ، ٹی وی او ر تھیٹر میں میری اداکاری کو پسند کرتے ہیں ۔ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ مزاحیہ چٹکلوں کے ساتھ اپنی جسمانی حرکات سے بھی دیکھنے والوں کو محظوظ کروں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں