شوبزسرگرمیوں کے فروغ کیلئے پر امن حالات نا گزیرہیں ‘ سائرہ نسیم

ْنئے سال میں اپنے پرستاروں کو خوبصورت گیتوںکا تحفہ دوں گی ‘گلوکار ہ کی انٹر ویو میں گفتگو

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میری دلی دعا ہے کہ سال2022ء پاکستان کیلئے امن اورخوشیوںکا سال ثابت ہو، شوبزسرگرمیوں کے فروغ کیلئے پر امن حالات نا گزیرہیں اورخدا کا شکرہے کہ حالات میںدن بدن بہتری آ رہی ہے ۔

ایک انٹرویو میںان کا کہنا تھاکہ نئے سال میں اپنے پرستاروں کو خوبصورت گیتوںکا تحفہ دوں گی اور اس کیلئے منصوبے پر کام جاری ہے ۔میں نے ہمیشہ تعداد کی بجائے معیار کو ترجیح دی ہے اور میر اکام اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔سائرہ نسیم نے کہا کہ میری دلی دعا ہے کہ نیا سال ہمارے پیارے ملک کیلئے امن اور خوشیوں کا سال ثابت ہو اوراسی سے ملک میں شوبز سر گرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں