لاہور: (شوبز ڈیسک) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ وہ سال 2022 میں طویل عرصے بعد میوزک البم ریلیز کریں گی جس کی شاعری انہوں نے اور ان کی والدہ سمیت دیگر افراد نے لکھی ہے۔
حدیقہ کیانی نے بتایا کہ ان کے البم کا نام ‘‘وصل ’’ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ گلوکاری میں سب سے زیادہ مشکل انہیں پشتو زبان میں گلوکاری کرنے میں پیش آئی۔ گلوکاری و اداکاری میں سے انہوں نے اداکاری کو زیادہ مشکل قرار دیا۔