64

وزیراعظم عمران خان نے حکمت عملی ترتیب دیدی

سینیٹ الیکشن: وزیراعظم عمران خان نے حکمت عملی ترتیب دیدی

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات 2021ء میں کامیابی کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان 3 مارچ کے سینیٹ انتخابات سے پہلے ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اگلے 2 روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور ایم این ایز سے اُن کے مسائل سنیں گے اور ان خدشات دور کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی مؤخر ہونے کا امکان ہے، جو تاحال نہیں بلایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں