کورونا کا پھیلاؤ جاری، 515 نئے کیسز سامنے آ گئے، 6 افراد جاں بحق

لاہور: (نیوز ڈیسک) ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 515 نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ مزید چھ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 927 ہو گئی ہے جبکہ پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 10ہزار 112 ہے۔ ملک میں 12 لاکھ 95 ہزار 376 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 56 ہزار 337 افراد صحت یاب ہو چکے۔

اعدادوشمار کے مطابق 515 نئے کیسز سامنے آئے، پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ صفر سات ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 81 ہزار 689 ہو گئے، پنجاب 4 لاکھ 44 ہزار 977، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 81 ہزار 370، بلوچستان میں 33 ہزار 633 کیس رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد ایک لاکھ 8 ہزار 618 جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں