روس کا ایک درجن ہائپر سونک میزائلوں کا تجربہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے فریگیٹ اور آبدوز سے ایک درجن نئے ہائپر سونک زرکون میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ روس نے فریگیٹ سےدس اور آبدوز سے دو نئےہائپرسونک کروز میزائل فائر کئے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس ہتھیار کو بے مثال ہتھیاروں کے نظام کی نئی نسل کا حصہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہائپر سونک میزائل ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے اور دشمن سے چھپنے کے علاوہ ہوا میں اپنی حرکت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان کا ڈیزائن خاص طور پر اس لیے بنایا گیا ہے کہ یہ مزائل فضا میں انتہائی تیز رفتاری سے اڑتے ہوئے اوپر، نیچے یا بائیں اور دائیں مڑ سکیں یہ صلاحیت اسے دشمن کی نظروں سے چھپ کر حملہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں