امریکا میں کورونا بے قابو،مزید چارلاکھ،برطانیہ میں دولاکھ افرادشکارہوگئے

فرانس میں مسلسل دوسرے روزدولاکھ ،اٹلی میںایک لاکھ 26ہزار،اسپین میں ایک لاکھ61ہزارنئے کیسز رپورٹ آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑی وائرس کا شکار،ویکسین شدہ افراد بھی کو رونا میں مبتلا اور وبا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں،امریکی ادارہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور یورپ میں کورونا بے قابو ہوگیا، امریکا میں جمعہ کو بھی 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ جبکہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید1 لاکھ 89 ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ فرانس میں مسلسل دوسرے روز بھی 2لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ گئے ،اس کے علاوہ اٹلی میں 1 لاکھ 26 ہزار اوراسپین میں 1لاکھ 61ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کی3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکارہوگئے ، اس کے علاوہ انگلینڈ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 8 اسپتالوں میں اضافی یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں جمعہ کو 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ فرانس میں مسلسل دوسرے روز بھی 2لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ گئے ،اس کے علاوہ اٹلی میں 1 لاکھ 26 ہزار اوراسپین میں 1لاکھ 61ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کی3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکارہوگئے ، اس کے علاوہ انگلینڈ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 8 اسپتالوں میں اضافی یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔دوسری جانب امریکا میں کورونا کیسز میں اضافے پرامریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی)کا کہنا تھا کہ ویکسین شدہ افراد بھی کو رونا میں مبتلا اور وبا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔اس کے علاوہ اسرائیل میں کمزور مدافعت والے افراد کے لیے کورونا سے بچائو کی ویکسین کی چوتھی ڈوز کی منظوری دے دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں