رتہ امرال پولیس کی کارروائی،والدین پر تشدد ،اسلحہ کے زور پرجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ناخلف بیٹا گرفتارکرلیا

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کے دوران والدین پر تشدد اوراسلحہ کے زور پرجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ناخلف بیٹا گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس کومتاثرہ شہری نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے ندیم اورمیری بہو نے لڑائی جھگڑے کے دوران اپنی ماں پر تشدد کیا،مجھ پر فائرنگ کی اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،متاثرہ شہری کی درخواست پر رتہ امرال پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم محمد ندیم کو گرفتارکرلیا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ رشتوں کا تقد س پامال کرنے اور والدین پر تشدد کرنے والے ملزم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے گا، والدین جیسی عظیم ہستی پر تشددنا قابل تصور اورافسوس ناک امر ہے،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں