جنسی جرائم میں ملوث افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا فیصلہ ہے، پولیس سے بھی ریپ کیسز میں ملوث ملزمان کی لسٹیں طلب

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے جنسی جرائم میں ملوث افراد کی لسٹیں تیار کرنے کا فیصلہ ہے، پولیس سے بھی ریپ کیسز میں ملوث ملزمان کی لسٹیں طلب کرلیں۔

اینٹی ریپ ایکٹ نافذ ہونے کے بعد ڈائریکٹر آپریشنز سائبر کرائم بابر بخت قریشی نے ملک بھر میں سائبر کرائم آفیسر ز کو سیکس اوفینڈرز (جنسی جرائم میں ملوث افراد) کی لسٹیں تیار کرنے کی ہدایت ہے۔

بابر بخت قریشی کے مطابق ریپ کے عادی، چائلڈ پورنوگرافی اورخواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزمان کا ریکارڈ اکٹھا کیا جائیگا، ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کو عدالتوں سیسزائیں دلوانے میں مدد ملے گی۔عادی ریپسٹ کے علاوہ بلیک میلنگ میں ملوث خواتین کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت ڈیٹا چند روز میں اکٹھا کرلیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں