راجن پور:بدنام زمانہ موٹرسائیکل ڈکیت تیمور مستوئی گینگ کا سرغنہ گرفتار

راجن پور :(کرائم ڈیسک) نواحی علاقہ جام پور سے بدنام زمانہ 8 رکنی موٹر سائیکل ڈکیت تیمور مستوئی گینگ کے سرغنہ کو اپنے سرکردہ ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ٹیم تھانہ سٹی جام پور کی کاوشوں سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے قبضہ سے 10 لاکھ 23 ہزار اور 25 عدد موٹر سائیکل کی ریکارڈ ریکوری کی گئی۔

8 رکنی موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے ارکان پولیس کو ڈکیتی، چوری، موٹر سائیکل سنیچنگ جیسی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 7 عدد پستول اور 1 کلاشنکوف برآمد کرلی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں