’’بے فکری سے پاکستان جاؤ‘‘ بین کٹنگ کا آسٹریلوی ٹیم کومشورہ

پاکستان کے لوگ یقینی طور پر آسٹریلین ٹیم کو اپنے ملک میں کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے: کینگرو آل رائونڈر

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) بین کٹنگ نے آسٹریلوی ٹیم کو بے فکر ہوکر دورہ پاکستان کا مشورہ دے دیا۔ کینگروز 3 ٹیسٹ اور 4 وائٹ بال میچز کیلئے اگلے سال فروری ،مارچ میں پاک سرزمین جائیں گے ، 34 سالہ بین کٹنگ بھی آئندہ ماہ پی ایس ایل کھیلنے کیلئے پاکستان آ رہے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ایک بار بھی وہاں سکیورٹی کے حوالے سے فکرمند نہیں ہوا، میں چاہتا ہوں کہ آسٹریلوی ٹیم بھی بغیر کسی فکر کے پاکستان جائے، وہاں کے لوگ یقینی طور پر انھیں اپنے ملک میں کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں