واپڈا کے فہد خواجہ نے اپنے بھائی امم خواجہ کو2-4 سے شکست دیکر ٹائیٹل جیت لیا، وومینز سنگلز میں آرمی کی حائقہ حسن نے واپڈا کی راحیلہ کاشف کو 4-1 سے ہرادیا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ دے رہے ہیں، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی 57 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگلز کا ٹائٹل واپڈا اور وومینز سنگلز کا آرمی نے جیت لیا، فائنل کے مہمان خصوصی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ میں تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ سب نے محنت اور لگن سے مقابلوں میں حصہ لیا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ دے رہے ہیں، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب ہر کھیل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہا ہے، نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے ایونٹس کرارہے ہیں ، نئے ٹیلنٹ کوآگے کر جائیں گے، ٹیبل ٹینس چیمئپن شپ میں بھی نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، اس موقع پر سیکرٹری پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن احمر ملک، صدر پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عرفان اللہ خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر عمیر حسن بھی موجود تھے۔
57 ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کا فائنل دو بھائیوں کے درمیان کھیلا گیا، واپڈا کے فہد نے اپنے بھائی امم خواجہ کو 2-4 سے شکست دیکر ٹائیٹل جیت لیا، فائنل میں پوائنٹس 11-6, 11-9, 11-7, 5-11, 6-11, 11-9. رہے، وومینز سنگلز کا فائنل آرمی کی حائقہ حسن نے جیت لیا، حائقہ حسن نے واپڈا کی راحیلہ کاشف کو 4-1 سے شکست دی، فائنل میں پوائنٹس 4-11, 13-11, 11-6,11-7, 11-6 رہے، وومینز ڈبلز کا فائنل واپڈا کی پرنیا زمان خان اور نوشین وسیم نے جیت لیا، فائنل میں پرنیا زمان خان اور نوشین وسیم نے کروماٹیکس کی کلثوم خان اور فاطمہ خان کو 3-2سے شکست دیدی، فائنل میں پوائنٹس 8-11, 11-5, 7-11, 11-4, 12-10رہے، مینز ڈبلز کا فائنل واپڈا کے حمزہ اکرام اور عبدالرحیم نے واپڈا ہی کے شاہ خان اور امم خواجہ کو 3-0 سے ہرا کر جیت لیا، فائنل میں پوائنٹس 11-8, 11-9, 11-4 رہے، مکس ڈبلز کا فائنل آرمی کے فیضان ظہور اور حور فواد نے واپڈا کے شاہ خان اور سعدیہ راحیل کو 3-1سے ہرا کر جیت لیا،فائنل میں پوائنٹس 11- 7, 7-11, 11-8, 11-9 رہے۔