لاہور: (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر اور بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کے فوری بعد ریٹائرمنٹ لی۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ اب میں اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں، یہ میرے کیریئرکا اختتام نہیں، وائٹ بال کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے انیتس سالہ بلے باز نے چون ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے تین ہزار تین سو رنز بنائے ہیں جس میں چھ سنچریاں اور بائیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔