سڈنی: (سپورٹس ڈیسک) تاریخی ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود انگلش کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں ایک اورکورونا کیس سامنے آگیا ہے۔
ہیڈ کوچ سلورووڈ کے فیملی ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے باعث وہ ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیڈ کوچ نے اپنے اہل خانہ سمیت 10 دن کیلئے تنہائی اختیار کرلی ہے۔
اب تک مہمان سکواڈ میں سات کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں تین سپورٹ سٹاف جبکہ چار فیملی ممبران شامل ہیں۔