کراچی(سپورٹس ڈیسک) آل پاکستان شہید رانی بے نظیر بھٹو و شہید ڈی آئی جی عبدالعزیز بلو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں تھیبہ شوٹنگ بال کلب ٹنڈو الہیار کی شاندار کارکردگی کپتان عبدالحکیم بوزدار کی قیادت میں ٹیم نے ٹورنامنٹ میں جس پروفامنس کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے ۔
تھیبہ کلب کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدالشکور تھیبو نے آل پاکستان ٹورنامنٹ میں شاندار کاکردگی پر تھبہ کلب ٹنڈو الہیار کے کپتان عبدالحکیم بوزدار اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اپنی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گی اور بہتر پر فارمنس کے ذریعے سندھ کا نام روشن کرینگے ۔