امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

کراچی:(کامرس ڈیسک)ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا 2روز میں روپے کی قدر ایک روپیہ 73 پیسے بڑھ گئی۔

ڈالر کو لگام دے دی گئی جس کے باعث روپیہ جان پکڑنے لگا، کاروباری دن کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ کمی کے بعد 176 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ،2روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 73 پیسے سستا ہوچکا ہے ۔

انٹربینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کے دام گرنے لگے ، اوپن مارکیٹ ڈالر ایک روپیہ کمی کے بعد 178 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔

ماہرین کے مطابق حکومت نے منی بجٹ میں آئی ایم ایف کی اہم شرط کو مان لیا ہے جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی 1ارب ڈالر پاکستان کو مل سکتے ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے رقم ملنے سے دیگر عالمی مالیاتی ادارے جن میں ایشیائی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک شامل ہے مزید رقم ملنے کا امکان ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں