منی بجٹ بچوں کیلئے بھی مہنگا، درآمدی چاکلیٹ، ٹافیوں پر ٹیکس میں اضافہ

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)منی بجٹ بچوں کیلئے بھی مہنگا ہوگیا، وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں درآمدی چاکلیٹ اور ٹافیوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

درآمدی چاکلیٹ، ٹافیاں اور لالی پاپ پر سیلز ٹیکس 17 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ درآمدی مٹھائیاں اور جیلی پر بھی رعائتی سیلز ٹیکس ختم کرکے ٹیکس کی شرح 17 فیصد تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید برآں بچوں کا امپورٹڈ دودھ، ساسیجز، امپورٹڈ بسکٹ، کیک بیکری آئٹمز اور کیچ اپ پر بھی سیلز ٹیکس 17 فیصد ہوگا جبکہ بائی سائیکلز بھی مہنگی ہوجائیں گی۔
منی بجٹ میں امپورٹڈ سائیکل پر سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کرکے 17 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں