کراچی(کامرس ڈیسک)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈمیںگزشتہ روز, انرجی، کوٹس، فاریکس اورانڈیکس کے 9.2ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد9833رہی۔
سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 3.174ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت1.667 ارب روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.639 ارب روپے،ڈبلیوٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 991.257 ملین روپے،چاندی کے سودوں کی مالیت 792.830 ملین روپے،پلاٹینم کے سودوں کی مالیت332.143 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت200.276ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 198.523 ملین روپے،ڈی جے کے سودوں کی مالیت 155.446 ملین روپے،کاپر کے سودوں کی مالیت 62.038 ملین روپے اورجاپان ایکیوٹی کے سودوںکی مالیت 15.448 روپے رہی۔
ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں کاٹن کی 15 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14.910 ملین روپے رہی