بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی کورونا وائرس میں مبتلا

ممبئی:(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل نورا فتیحی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نورا فتیحی کی جانب سے ایک سٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر بتائی۔

اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ بدقسمتی سے میں اس وقت کوویڈ سے لڑ رہی ہوں،میں ایمانداری سے بتارہی ہوں کہ اس نے مجھے کافی نقصان پہنچایا ہے،میں کچھ دنوں سے ڈاکٹر کی نگرانی میں بستر پر پڑی ہوں۔

انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ ہرکوئی اپنی حفاظت کرے اور ماسک پہنے یہ بہت تیزے کے ساتھ پھیل رہا ہے اور ہر کسی کو مختلف انداز سے متاثر کرتا ہے۔

نورا فتیحی نے مزید لکھا کہ بدقسمتی سے اس نے مجھے بری طرح متاثر کیا ہے اور یہ کسی کو بھی نشانہ بناسکتا ہے اس لئے اپنا خیال رکھیں،میں اس سے نکلنے اور صحتیاب ہونے پر کام کررہی ہوں اور یہی میرے لئے اب تک کے لئے سب سے اہم چیز ہے،کوئی بھی چیز آپ کی صحت سے زیادہ اہم نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں