ممبئی:(شوبز ڈیسک)معروف بالی ووڈ پروڈیوسر وجے گلانی کینسر کے باعث چل بسے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلموں کے پروڈیوسر وجے گلانی لندن میں اعضاء کی خرابی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے،وہ خون کے کینسر میں مبتلا تھے اور لندن میں علاج کروا رہے تھے۔
انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے صدر ٹی پی اگروال نے گلانی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ گلانی خون کے کینسر میں مبتلا تھے اور لندن میں علاج کروا رہے تھے، ان کی چند ہفتے قبل سرجری ہوئی تھی اور وہ کامیاب رہی تھی، خاندان لندن میں ہے کیونکہ وہ اس کے علاج کے دوران اس کے ساتھ تھے۔