’تعلیم ودھایو، سندھ بچایو‘ فورم کی گمبٹ سے لاڑکانہ پل تک تعلیمی واک

’تعلیم ودھایو، سندھ بچایو‘ فورم کی گمبٹ سے لاڑکانہ پل تک تعلیمی پیدل واک

’تعلیم ودھایو، سندھ بچایو‘ فورم کی جانب سے گمبٹ سے لاڑکانہ پُل تک تعلیمی واک کی گئی۔

تعلیمی واک میں ڈاکٹر مرتضیٰ کھوڑو، شائستہ کھوسو، نورالدین پنہور، اور علی گل سمیت محکمہ تعلیم کے عملے نے شرکت کی۔

 ریلی کے شرکاء نے سندھ بھر میں جدید تعلیم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 شرکاء نے مطالبہ کیا کہ سندھ بھر میں بند اسکول کھول کر اساتذہ تعینات کیے جائیں اور نظام تعلیم کو بہتر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں