لاہور (شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی لوک گلوکار عارف لوہار کی اپنے بیٹے کے ساتھ یادگار پرفارمنس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عارف لوہار لاہور میں ہونے والی شادی کی تقریب میں گانا گارہے ہیں۔اس موقع پر عارف لوہار کے بیٹے نے بھی ڈھول بجاکر اپنے والد سے خوب داد وصول کی اور ان کے ساتھ بھنگڑا بھی ڈالا۔عارف لوہار اور ان کے بیٹے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اسیکافی پسند کیا جارہا ہے۔