میاں چنوں : (نیوز ڈیسک) خیبر میل میاں چنوں ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اُتر گئی،خیبر میل 2 ڈاؤن ٹرین لاہور سے کراچی جارہی تھی،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین بریک نہ لگنے کے باعث پٹڑی سے اُتری، تمام مسافر محفوظ ہیں، حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ٹریک کی بحالی کیلئے ٹیکنکل ٹیم کام کرےگی۔
ریلوے ٹریک بند ہونے سے دوسری ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے جو چند گھنٹوں بعد ممکنہ طور پر بحال ہو جائے گی۔