ہانگ کانگ:ملک دشمن مواد چھاپنے کا الزام،مقامی میڈیا کے عہدیداران گرفتار

ہانگ کانگ:(انٹرنیشنل ڈیسک) مقامی آن لائن میڈیا اور اسٹینڈ نیوز کے عہدیداران کو ملک دشمن مواد چھاپنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ پولیس نے اسٹینڈ نیوز کے دفتر پر چھاپہ مارا اور6صحافیوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار افراد میں اسٹینڈ نیوز کے موجودہ اور سابق چیف ایڈیٹر بھی شامل ہیں۔

ہانگ کانگ کے چیف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ صحافتی آزادی قومی سلامتی سے بڑھ کر نہیں ہے۔ اسٹینڈ نیوز کو ہانگ کانگ کی اپوزیشن کے زیادہ قریب سمجھا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں