افغان وفد دہرے ٹیکس کے مسئلے کے حل کے لیے یو اے ای، ترکی، بھارت اور ایران کا دورہ بھی کرے گا، احمد ولی حقمل
اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) ترجمان افغان وزارتِ خزانہ احمد ولی حقمل نے کہا ہے کہ دہرے ٹیکس کا مسئلہ حل ہو گیا تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم بڑھ جائے گاترجمان افغان وزارتِ خزانہ احمد ولی حقمل نے بتایا کہ افغان وفد گزشتہ روز 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچا ہے۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک میں سرگرم متعدد تاجر دونوں ممالک کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
احمد ولی حقمل نے کہا کہ وفد دونوں ممالک میں سرگرم افغان تاجروں کو صرف ایک ٹیکس ادا کرنے میں مدد کی کوشش کررہاہے۔ترجمان افغان وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ افغان وفد دہرے ٹیکس کے مسئلے کے حل کے لیے یو اے ای، ترکی، بھارت اور ایران کا دورہ بھی کرے گا۔اس حوالے سے افغانستان پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ دہرے ٹیکس کا مسئلہ حل ہو گیا تو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم بڑھ جائے گا۔