راولپنڈی(کرائم ڈیسک) پیرودہائی پولیس نے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث خاتون اور2مرد گرفتار کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث خاتون اور02مرد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فضل الرحمن،عزیز اورسمیر ا شامل ہیں،جبکہ ہوٹل کا کمرہ فراہم کرنیوالے ملزم نزاکت علی کوبھی گرفتارکرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کیطرف دھکیلتا ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔