ایف آئی اے اسلام آباد نے سالانہ کارکردگی پیش کردی

رواں سال غیر قانونی کرنسی کی335مقدمات درج کرکے 1273ملین روپوں کی ریکوری کی ہے، وقار چوہان

اسلام آباد (کرائم ڈیسک) ایف آئی اے اسلام آباد نے سالانہ کارکردگی پیش کردی ،ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد وقار چوہان کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد کی کارکرگی بہترین رہی ،رواں سال غیر قانونی کرنسی کی335مقدمات درج کرکے 1273ملین روپوں کی ریکوری کی ہے ۔

ایف آئی اے اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار چوہان نے کہاکہ غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے 300 سے زائد مقدمات، درج کرلے سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے، منی لانڈرنگ کے 77مقدمات کا اندراج کیا گیا، فنانشل کرائم میں ملوث 14کمپنیوں کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کے تحت مقدمات درج کیے ، حوالہ ہنڈی کی 460 ،کرپشن کے 63 اور دیگر جرائم کے 164 میوچل لیگل اسٹنٹس کی درخواستیں بھیجی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں