پاک ایران ہیوی بائیکرز دوستی ریلی دونوں ممالک کا سفر مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئی

کوئٹہ: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام اور دونوں ممالک کا بہتر امیج دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہیوی بائیکرز کی پاک ایران امن دوستی ریلی دونوں ممالک کا سفر مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئی۔

ریلی کے بائیکرز نے 2 دسمبر کو اپنے سفر کا آغاز لاہور سے کیا، ریلی کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوستی، سیاحت کا فروغ اور برادر اسلامی ممالک کا مثبت امیج دنیا کے سامنے لانا تھا۔

ریلی ایران میں زاہدان، تہران، اصفہان اور دیگر شہروں سے سفر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ کوئٹہ پہنچی تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا، بلوچستان کے ہیوی بائیکرز کا کہنا تھا کہ بلوچستان پر امن صوبہ ہے جہاں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

پاک ایران امن ریلی جیسی کاوشوں سے دونوں اسلامی ممالک میں دوستانہ تعلقات اور سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی، کوئٹہ میں ایک روزہ قیام کے بعد ریلی لاہور اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں