میلبورن (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ کتنا اچھا ہوگا جب ہم بھارت کو اس کے ہوم گرائونڈ میں شکست دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ بھارت کو بھارت میں شکست دینے کا خاص کارنامہ اب تک حاصل نہیں کر پائے ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ انگلینڈ کو بھی اس کے ہوم گراو?نڈ میں شکست دینا چاہتے ہیں، 2019ء میں انگلینڈ میں ہونے والی سیریز ہم نے ڈرا کی تھی۔
آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ عمر کرکٹ میں رکاوٹ کا باعث نہیں بنتی، انہوں نے اس حوالے سے 39 سالہ انگلش فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کی مثال بھی دی۔انہوں نے کہا کہ جب تک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا رہوں گا تب تک کھیلتا رہوں گا، ایشیز سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں خود کو حقیقی بیٹر محسوس کیا۔