لندن :(سپورٹس ڈیسک)عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار نواک جوکووچ اے ٹی کپ میں سربیا کی نمائندگی سے دستبردار ہو گئے جبکہ سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں بھی دفاعی چیمپئن کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
انگلش میڈیا کے مطابق نمبر ون ٹینس سٹار نواک جوکووچ اے ٹی پی کپ سے دستبردار ہو گئے ،وہ اپنے ملک سربیا کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے ، ان کی جگہ ورلڈ رینک نمبر 33 ڈاسن لاجووک اپنا زور بازو دکھائیں گے ۔
کورونا ویکسی نیشن معاملے پر سربین سٹار کے آسٹریلین اوپن سے بھی آؤٹ ہونے کا امکان ہے جبکہ ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں دفاعی چیمپئن کی ممکنہ عدم شرکت پرستاروں کے لیے بھی تشویشناک ہو گئی ہے۔