آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشزسیریز کا چوتھا ٹیسٹ 5جنوری سے شروع ہوگا

کرکٹ آسٹریلیا سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ بڑے کرائوڈ کے ساتھ ہونے کیلئے پر اعتماد

میلبور ن (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشزسیریز کا چوتھا ٹیسٹ 5جنوری سے شروع ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشیزسیریز کا چوتھا ٹیسٹ 5 جنوری سے شروع ہو گا۔کرکٹ آسٹریلیا سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ بڑے کرائوڈ کے ساتھ ہونے کیلئے پر اعتماد ہے۔

نیو سائوتھ ویلز میں بدھ کو 11ہزار 201نئے کووڈ کیسز سامنے آئے ہیں ، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کووڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود فینز کو کرکٹ سے دور نہیں رکھا جا سکتا۔چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہوکلے نے بتایا کہ وینیوز کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، وائرس سے حفاظت کے لئے پلانز پر کام کیا جا رہا ہے ، سب لوگ ہدایات پر عمل کریں تو اسٹیڈیم آ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں