اسلام آباد: (کامرس ڈیسک) پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران 326 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمار سے پتہ چلا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران پاکستان میں ہالینڈ کی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 153 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 326 اعشاریہ 18 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں ہالینڈ کی سرمایہ کاری کا حجم 35 اعشاریہ 9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ہالینڈ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 33 اعشاریہ ایک فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔