کراچی: (کامرس ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج ٹریڈنگ کے دوران 24 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر گر گیا، 24 پیسے کمی سے ڈالر 178 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ اس سے قبل ٹریڈنگ کے دوران ڈالر178 روپے 35 پیسے پر بھی ٹریڈ ہوا۔ ڈالر ریٹ میں کمی سٹیٹ بینک کی مداخلت پر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پانچ پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد قیمت 178 روپے 19 پیسے سے بڑھ کر 178 روپے 24 پیسے ہوگئی تھی۔