اسلام آباد(کامرس ڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)نےسب سے پہلے میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت 1000 رہائشی قرضے فراہم کر دیئے ہیں۔ این بی پی سے جاری اعلامیہ کے مطابق این بی پی میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت ایک ہزار قرضوں کی فراہمی کا سنگ میل عبور کرنےوالا پہلا بینک بن گیا ہے۔
نیشنل بینک جس نے گوادر سے گلگت تک پورے پاکستان اور ہر صوبے کے عوام کو بلاتفریق قرضے فراہم کئے۔
یہ قرضے زیادہ تر کم لاگت گھروں اور کم آمدنی والےتنخواہ دار وں ،چھوٹے دوکاندار وںاور گھریلو ملازمین کو فراہم کر کے بینک نےاپنے گھر کے خواب کو حقیقت بنایا۔ این بی پی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قرضے کے حصول کے لئے آج ہی کسی بھی قریبی برانچ میں تشریف لائیں یا ان کے کال سنٹر پر رابطہ کریں۔