کراچی: (کامرس ڈیسک) قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے جنوری میں اے ٹی ایم کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔
نینشل سیونگ میں سرمایہ لگانے والوں کے لئے خوشخبری آ گئی، قومی بچت کا ادارہ جنوری میں اے ٹی ایم کارڈ کا اجراء کرے گا جس کی بدولت سرمایہ کاروں کو منافع کے حصول کی خاطر لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ سے نقد کی یومیہ حد 25 ہزار روپے، آن لائن فنڈ ٹرانسفر کی حد ایک لاکھ روپے اور پوائنٹ آف سیل پر ایک لاکھ روپے کی حد مقرر کی ہے۔
ماہرین کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ کے اجراء سے سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی جس کی بدولت بچت سکیموں میں سرمایہ کاری بڑھنے کی اُمید ہے۔