پہناوے کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہوں، ماہرہ خان

اگر اپنی ٹانگ کا ایک انچ حصہ بھی دکھا دوں تو لوگ نفرت شروع کر دیتے ہیں، چھوٹے کپڑے پہننے پر مداح کہتے ہیں اوہو یہ کیا کر دیا، اداکارہ

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی سرِ فہرست کی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پہناوے کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہیں۔

ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ’وہ بچپن ہی سے اپنے پہناوے کے معاملے میں بہت دقیانوسی خیالات کی مالک ہیں، وہ شروع ہی سے ایسی ہیں، وہ نہیں جانتیں کہ ایسا کیوں ہے، حالانکہ وہ بیرون ملک بھی رہ چکی ہیں، وہ چاہیں تو ٹی شرٹ اور شورٹس پہن سکتی ہیں۔

‘ماہرہ خان نے کہا کہ ’اگر وہ اپنی ٹانگ کا ایک انچ حصہ بھی دکھا دیں تو لوگ ان سے نفرت کرنا شروع کر دیتے ہیں، چھوٹے کپڑے پہننے پر اٴْن کے مداحوں کا رویہ ہوتا ہے کہ اوہو یہ کیا کر دیا‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’وہ شائقین کی جانب سے آنے والے رسپانس سے متعلق اچھی طرح آگاہ ہوں مگر وہ اب اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتی۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں