بھارتی اداکارہ کا فلم سیٹ سے لباس چوری کرنے کا اعتراف

ممبئی: (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلم کے سیٹ سے لباس چوری کر کے لے گئی تھیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ثانیہ نے ایک دلچسپ واقعہ اس طرح بتایا کہ انہیں ساڑھیاں بے حد پسند ہیں اور انہوں نے اس کیلئے اپنی الماری کو بھی بھر رکھا ہے۔ اداکارہ کے مطابق فلم مینا کشی سنداریشور میں انہیں کاٹن اور سلک کی ساڑھیاں پہننی تھیں ۔

جب فلم کی شوٹنگ اختتام پذیر ہوئی تو وہ سیٹ پر موجود ساڑھیوں میں سے کچھ چوری کر کے لے گئیں۔ ثانیہ نے ساڑھی کو چوری کرنے پر نیٹ فلیکس سے معافی بھی مانگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں