آپ عائزہ خان اور ماہرہ خان سے رابطہ کریں، ان میں مقابلہ چل رہا ہے، کامیڈین سٹار کا صارف کو جواب
کراچی (شوبز ڈیسک)کامیڈین اداکار یاسر حسین نے چند منٹس میں ہزاروں فالوورز بڑھانے کی پیشکش کرنیوالے صارف کو ماہرہ خان اور عائزہ خان سے رابطہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
یاسر حسین کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ ہم آپ کے فالوورز صرف چند منٹس میں دس ہزار تک بڑھا سکتے ہیں، چارجز صرف 6 سو روپے فی ایک ہزار ہے ۔صارف نے یہ بھی کہا کہ ابھی مفت تفصیل کیلئے میسج پر رابطہ کریں۔صارف کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ آپ عائزہ خان اور ماہرہ خان سے رابطہ کریں، ان میں مقابلہ چل رہا ہے۔