ٹوئنکل کھنہ کی سالگرہ ،شوہر اکشے کمار نے شاعرانہ پوسٹ شیئر کردی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی سالگرہ پر ایک شاعرانہ پوسٹ شیئر کی ہے۔اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ آج کل مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہیں۔

مالدیپ میں اکشے کمار نے اہلیہ کی 48 ویں سالگرہ منائی جس کی تصویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ۔انہوں نے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ آپ ساتھ ہوں تو میں غم پریشانی میں بھی لمبا سفر طے کرنے کیلئے تیار ہوں۔اس پوسٹ کے آخر میں اداکار نے لال دل ایموجی کے ساتھ ’ہیپی برتھ ڈے ٹینا‘ بھی لکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں