کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل میرب علی کی جانب سے اپنے انسٹا گرام فالوورز کی تعداد بڑھنے سے متعلق بات کی گئی ہے۔میرب علی کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو دیئے گئے انٹرویو کی مختصر اور متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
شو کے دوران میرب علی نے بتایا ہے کہ ’اٴْنہیں اکثر سننے کو ملتا ہے کہ انسٹا گرام اکائونٹ پر اٴْن کے فالوورز کی تعداد عاصم اظہر کی وجہ سے بڑھی ہے، اٴْنہیں انسٹا گرام پر فالوورز بھی عاصم اظہر کے مشہور ہونے کے سبب ملے ہیں، اٴْنہیں یہ بات بالکل پسند نہیں آتی ہے اور ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔
‘میرب علی نے کہا کہ ’اٴْنہیں گھر والوں کی جانب سے اداکاری کی اجازت نہیں تھی، عاصم اظہر نے اٴْن کے بڑے بھائی رامیس سے اداکاری کی آفر قبول کرنے سے متعلق بات کی تھی، رامیس کو شوبز انڈسٹری پسند نہیں تھی، رامیس کا ماننا تھا کہ وہ ابھی چھوٹی ہیں اور اٴْنہیں اداکاری میں نہیں آنا چاہیے۔‘دوسری جانب میرب علی کی اِن پوسٹس کے کمنٹ باکس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے متعدد تبصرے کیے جا رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ میرب علی کو عاصم اظہر نہیں بلکہ اداکارہ ہانیہ عامر کی وجہ سے شہرت اور انسٹا گرام فالوورز ملے ہیں۔