کراچی (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو صحت بہتر ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔عابد علی کے والد کے مطابق وہ دو ہفتوں تک کراچی میں ری ہیب کریں گے۔خیال رہے کہ کراچی کے نجی ہسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے۔
عابد علی کو قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
عابد علی نے انجیوگرافی کے بعد ایک پیغام میں اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں۔انہوں نے دٴْعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔رواں سال عابد علی انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں 15 اننگز میں 695 رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک ڈبل سنچری، ایک سنچری اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔