شدید سردی کے باوجود گیس پریشر میں کمی سے بلوچستان بھر کے صارفین اذیت کا شکار

کوئٹہ: (کامرس ڈیسک) کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگرعلاقوں میں سردی کے باوجود گیس پریشرمیں کمی اور دیگرمسائل نے صارفین کو پریشان کر رکھا ہے، دوسری جانب سوئی سدرن کمپنی کو گیس چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی خسارے کا سامنا ہے۔

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان آج کل شدید سردی کی لیپٹ میں ہے جس کے باعث عام دنوں کی نسبت لوگوں کو گیس کی شدید ضرورت ہے تاکہ گھریلو ضروریات کے ساتھ ساتھ سردی سے بھی بچ سکیں مگرصارفین گیس پریشرکی کمی، زیادہ بلنگ اور نئے گیس میٹر کے حصول میں دشواری جیسے کئی مسائل سے دوچارہیں۔

گیس پریشر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تین ارب روپے کی لاگت سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نئی پائپ لائنیں بچھانے کا کام زیر تکمیل ہے۔ ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ تقریبا 80 فیصد صارفین کے میٹر ٹیمپرڈ ہیں۔ گیس چوری سے ہرسال کمپنی کو ساڑھے 16 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایک لاکھ 48 ہزار صارفین بل ہی ادا نہیں کرتے۔

دوسری جانب گیس کمپنی حکام کے مطابق گیس کے موجودہ ذخائرمیں تیزی سے کمی آ رہی ہے اور نئے ذخائردریافت نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں