ایشیائی ترقیاتی بینک سے اسٹیٹ بینک کو 30 کروڑ ڈالر موصول

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سےاسٹیٹ بینک کو 30 کروڑ ڈالرز قرض موصول ہوگئی ہے۔

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی رقم مالیاتی، تکنیکی اور گورننس اصلاحات میں مدد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ قرض کی رقم توانائی کے شعبے کی بہتری اور استحکام پر خرچ ہوگی۔
وزارت اقتصادی نے کہا ہے کہ رقم سے امورزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ایکسچینج ریٹ بہتر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو1ارب 53 کروڑ ڈالر قرض دے گا، معاہدہ طے پاگیا
اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 1ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض دے گا جس کے لیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 6 نئے معاہدے طے پاگئے ہیں، معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور اسد حیاء الدین اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یانگ ای نے دستخط کئے ہیں جبکہ وزیر اقتصادی امور عمر ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اے ڈی بی پاکستان میں توانائی سمیت مختلف منصوبوں کیلئے قرض فراہم کرے گا جبکہ اے ڈی بی احساس پروگرام میں توسیع کیلئے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جبکہ اقتصادی امور ڈویژن اور اے ڈی بی کے درمیان معاہدے ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں